سینئر پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کر لی گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نےپولیس موبائل جلانے کے مقدمہ میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ملزم کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ اگر حلیم عادل شیخ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close