پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزارت داخلہ نے شہریوں کو پاسپورٹس کے حصول میں تاخیر سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی طرف سے شہریوں کو معمول کے مطابق پاسپورٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔وزارت کے مطابق فاسٹ کیٹیگری کے پاسپورٹس تین دن میں پرنٹ کیے جاتے ہیں، جبکہ ارجنٹ کیٹیگری کے پاسپورٹس پانچ دن میں اور ریگولر پاسپورٹس ایک مہینے میں پرنٹ ہو رہے ہیں۔فی الوقت لیمینیشن پیپر کی قدرے قلت ہے۔ پیپر کی نئی کھیپ آنے کے بعد ریگولر پاسپورٹس کی پرنٹنگ کا دورانیہ کم کرکے 21دن کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close