القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کا بچنا مشکل قرار دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما عطار اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو وفاق اور صوبوں میں اکثریت لینے میں کوئی مشکل نہیں آئے گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت نے سندھ اور بلوچستان کے دورے کرکے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا۔ بلاول بھٹو ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ خواہشات رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں ہر حلقے میں امیدوار نہیں ہیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکا ہے۔ اس کیس میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کو سزا سے بچانا مشکل ہے۔قبل ازیں ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پراپیگنڈہ سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے ،اتنی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں ایسے جھوٹ کبھی نہیں بولے گئے ، ٹوئٹر پر جان برکس کے نام سے تصدیق شدہ اکائونٹ بنایا گیا لیکن اس پر تصویر جینز بش کی ہے جو ایک ہاسپیلٹی مینجمنٹ کی فرم میں بطور کنسلٹنٹ کام کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے 2017میں یہ اکائونٹ بنایا جس میں تصویر اصل آدمی ہے لیکن جان برکس کے نام پر فیک ٹوئٹر اکائونٹ بنایا گیا اور اسے فعال 2022میں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اوربشریٰ بی بی پراپیگنڈے میں اتنے ماسٹر ہیں کہ جوزوو گوبیل زندہ ہوتا تو پاکستان آتا ہے اور ان کے ہاتھ پر بیت کر لیتا اورکہتا کہ آپ نے مجھے اتنا شرمندہ کر دیا کہ میں تو پراپیگنڈے کے لئے کچھ نہیں کر سکا جتنا جھوت اوربہتان کو آپ نے پروان چڑھایا ہے اور ان کی جماعت میں شامل ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیک اکائونٹ کے فالوورز دیکھیں تو وہ زبیر نیازی ،کنول شوزب اور دیگر ہیں ، ہم نے اس اکائونٹ کا تجزیہ کیا تو جو تصدیق شدہ فالوورز ہیں ان 20لوگوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 2300غیر تصدیق شدہ فالوورز میں سے 1700پی ٹی آئی کے نکلے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close