سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بُری خبر، پنجاب حکومت نے دوران ملازمت وفات پانے والےسرکاری ملازمین کے لواحقین کو نوکری دینے کا قانون ختم کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے افسران کی فیملی کی معاونت میں اضافہ کیا ہے،بی ایس 1 سے 11 تک کے سرکاری ملازمین کی وفات کے بعد لواحقین کو اب نوکری نہیں ملے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق ا سکیل 1 تا 4 کے ملازم کی فیملی کو دوران ملازمت وفات پانے پر اب 50 لاکھ روپے مالی معاونت ملے گی جبکہ اسکیل 5 تا 10 کے ملازمین کی فیملی کو 75 لاکھ روپے ملیں گے۔اسکیل 11 تا 15 کے سرکاری ملازمین کے خاندان کو ایک کروڑ روپے اوراسکیل 16 اور 17 کے ملازمین کی فیملی کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔جبکہ اسکیل 18 تا 22 کے ملازمین کے خاندان کو 2 کروڑ روپے مالی معاونت کی مد میں ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close