درخواست ضمانت مسترد، سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا بھائی عدالت سے فرار ہوتے گرفتار

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پرسرکاری کاغذات ادھر ادھر کرنے اور جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ درج ہے۔جسٹس شہبازعلی رضوی نے دلائل سننے کے بعد ملزم گل باز کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش جو پولیس نے ناکام بنا دی اور اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close