رات گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا تھی؟

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع سبی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور گرد و نواح میں رات 8 بجکر 48 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی۔

زلزلے کا مرکز سبی سے شمال مشرق کی جانب 23 کلومیٹر دور تھا، زلزلے سے علاقے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔خیال رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے ہی علاقے خضدار میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تھے، زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بجکر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئےتھے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close