عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 17دسمبر سے وصول کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائیگی ،انتخابات کیلئے تمام ملکی اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے خطوط جاری کر چکا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی و انتظامی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی،شیڈول اجرا کے بعد نگران حکومتیں الیکشن ڈیوٹی کے سوا کام نہیں کر سکیں گے ،بدانتظامی یا سیاسی مداخلت پر اطلاع کیلئے فون نمبر جاری کئے جائیں گے،الیکشن میں انتظامی مداخلت پر متعلقہ افسروں کو فوری معطل کیا جائیگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں مرکزی کنٹرول سیل، صوبوں میں مانیٹرنگ سیل بنیں گے،الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائیگا،چیف الیکشن کمشنر کہہ چکے لیول پلیئنگ فیلڈ ذمہ داری شیڈول اجرا کے بعد آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close