جیل میں قید چوہدری پرویز الٰہی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی ) جیل میں قید چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت بگڑ گئی، اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے سابق وزیر اعلٰی پنجاب کا طبی معائنہ کیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی جمعرات کے روز طبیعت ناساز ہو گئی۔ چوہدری پرویز الہٰی کو طبیعت بگڑنے پر جیل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ بلڈ پریشر کے طبی مسئلے کی وجہ سے چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہوئی۔ جیل میں تعینات ڈاکٹرز کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کی حالت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close