ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) لاہور کے شہری اب تما م پولیس تھانوں سے بھی ’لرنر ڈرائیونگ لائسنس‘ بنوا سکتے ہیں۔

یہ اقدام انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی طرف سے شہریوں کی آسانی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ شہری کسی بھی تھانے میں فرنٹ ڈیسک پر جا کر لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔شہریوں کو یہ سہولت 6دسمبر سے مہیا کی جا چکی ہے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کی طرف سے کار اور موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پہلے اس لائسنس کی فیس صرف 60روپے تھی، جو اب بڑھا کر 1ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق یکم جنوری 2021ءسے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں