ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)تھانوں کا خوف ختم کرنے اور عوام کے لیے سہولت سینٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لرنر لائسنس جاری کرنے کا منصوبہ،سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ لرنر کی سہولت تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر دینے کی تجویز پیش کر دی۔

آئی جی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس بنانے کی منظوری دے دی،آئی جی آفس نے پی آئی ٹی بی سے ملکر فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دینے پر ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ حکام کے مطابق تھانوں میں لرنر لائسنس کے اجرا سے تھانے کا خوف ختم ہو گا اور عوام کو سہولت انکے گھروں کے قریب مل سکے گی،شہر کے 33خدمت مراکز پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی سہولیات موجود ہے۔تھانوں میں سہولت ملنے کے بعد شہر کے84 پولیس سٹیشنز پر لرنر لائسنس بن سکیں گے۔ واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کے خدمت مراکز پر روزانہ کی بنیاد پر لرنر لائسنس لینے والوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تھانوں میں لائسنس کے اجرا کے بعد خدمت مراکز پر بھی رش میں کمی آئے گی۔

close