تحریک انصاف کا نائب چئیرمین اور صدر کون ہوگا؟ ناموں کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیداران کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی بلامقابلہ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف منتخب ہوئے،پرویز الہٰی مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف جبکہ فردوس شمیم نقوی کو مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو، قاسم خان سوری اور مشتاق احمد غنی بھی پارٹی کے مرکزی نائب صدور مقررکردیے گئے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close