کراچی (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ لیاقت جتوئی جلد پی ٹی آئی چھوڑ کر جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے کل دادو میں ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلا لیا،اجلاس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق مشاورت کی جائےگی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 9دسمبر کو جی ڈی اےکے جلسے میں لیاقت جتوئی باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں