نواز شریف کا عام انتخابات سے متعلق اہم اعلان

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹ شفافیت اور میریٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے، الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے جس دوران ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ن لیگ کے دور میں ہمیشہ ترقی ہوئی ہے ، ، تمام امیدواروں کی پرفائل اور زمینی حقائق کاجائزہ لیاہے ، میریٹ اور شفافیت کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی تیاری مکمل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close