خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا ہوگی: حامد خان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما حامد خان نے غیر شرعی نکاح کیس میں گھریلو ملازم کا بیان سامنے آنے کے بعد اس پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں حامد خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہوگی۔
پارٹی الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ویسے ہی ہیں جیسے باقی پارٹیوں نے کرائے،

(ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
حامد خان کاکہنا تھا کہ ان لوگوں کو پی ٹی آئی کے انتخابات پر کیا اعتراض ہے؟ (ن) لیگ کہتی ہے کہ 2018 میں اسے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمیں تو میدان ہی نہیں ملا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close