پشاور دھماکہ، دہشتگردوں کا ٹارگٹ کون تھا؟ پولیس کا دعویٰ آگیا

پشاور(پی این آئی)پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ پر بارودی مواد کے دھماکے کے ذریعے شدت پسند پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے واقعہ پر پولیس موبائل گزرنے کے 3 سیکنڈ بعد دھماکا ہوا، ویڈیو میں دھماکے کے وقت 2 افراد کو کھڑے اور روڈ پر رکشا اور دیگر گاڑیوں کو چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ پشاور کے ورسک روڈ پر نجی اسکول کے قریب چار کلو بارودی مواد سڑک کنارے سیمنٹ کے بلاک میں چھپایا گیا تھا، بم دھماکے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے بچے بابوگڑھی کے رہائشی اور افغان باشندے ہیں، زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں