وفاقی دارالحکومت میں ن لیگی رہنما کو بیٹوں سمیت گولیاں مار دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد میں گاؤں جھنگی سیداں کے سابق چیئرمین سید ابرار شاہ، ان کے جواں سال بیٹے اور ان کے دو ساتھیوں کو سڑک پر سفر کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

قتل کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے۔امنگل کی شب تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں قتل ہونے والوں میں جھنگی سیداں کے چئیرمین ابرار شاہ، بیٹے علی شیر، گارڈ صاحب گل اور ڈرائیور شامل ہیں۔ پولیس تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقتولوں کی لاشیں اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔قتل کی اس المناک وردات کو سید ابرار شاہ کے پرانے دشمنوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ سید ابرار شاہ مسلم لیگ نون کے ساتھ تعلق رکھتے تھے اور گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل جھنگ سیداں کے چئیرمین منتخب ہوئے تھے۔ منگل کی شب ان پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close