آئندہ عام انتخابات کے لیے 17 جماعتی اتحاد قائم، انتخابی نشان کیا ہے؟ کون کون سی جماعت شامل؟

اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر کی 17سیاسی جماعتوں نے آئندہ الیکشن میں مشترکہ پلیٹ فارم پاکستان پیپلز الائنس کے نام سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا اعلان پی پی اے کے سپریم لیڈر سید منظور علی گیلانی ، چیئرمین چوہدری عامر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نور محمد شجرا نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپریم لیڈر سید منظور علی گیلانی نے کہا کہ ہم بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے 11اگست 1947کے خطاب میں وضع کردہ اصولوں کی روشنی میں تعمیر پاکستان کرنے کا عہد کرتے ہیں ہم بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں

ہم تعلیم اور صحت کو ریاست کی ذمہ داری سمجھتے ہیں جسے ہر فرد تک پہنچانا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ہم ہر قسم کے استحصال کے خلاف ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں اور نمائندگان کو برابر کے مواقع ملیں گے۔ سید منظور گیلانی نے مزید کہا کہ ہمارا یہ سیاسی اتحاد ملک کا سب سے بڑا اتحاد ہے جس میں پاکستان کے تمام صوبوں سے نمائندگی موجود ہے انتخابات میں ہمارا انتخابی نشان ہتھوڑا ہوگا جسکے نشان پر ملک بھر سے ہمارے امیدواران انتخابات میں حصہ لیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close