لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے کہا ہے کہ بحرانوں سے نجات کی راہ صاف شفاف انتخابات میں مضمر ہے۔ اعلامیہ میں ترجمان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی انتخابی عمل میں مساوی انداز میں شرکت ناگزیر ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔
تحریک انصاف یا اس کی قیادت کے بغیر شفاف انتخابات کا کوئی تصور ممکن نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کی کوششوں سے قوم واقف ہے۔ اعلامیہ میں ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کی جانب سے انتشار کے بیج بونے کی حوصلہ شکنی کرے۔ پارٹی آئین اور قانون کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کے بعد دستاویز کمیشن میں جمع کردی ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا الیکشن کمیشن بلے کے نشان کو التوا میں رکھنے کی بجائے اسے پی ٹی آئی کو جاری کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں