عادل راجہ کی گرفتاری؟ برطانوی پولیس کا موقف آگیا

لندن(پی این آئی)برطانوی پولیس نے سابق فوجی افسر عادل راجہ کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔

میٹروپولیٹن پولیس نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عادل راجہ کو لندن پولیس کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔لندن پولیس ذرائع نے کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس صرف لندن کی حدود میں کارروائی کرتی ہے اور عادل راجہ لندن سے باہر کے علاقے میں رہتے ہیں۔عادل راجہ جس علاقے میں رہائش پذیر ہیں اس علاقے کی پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی عادل راجہ کی گرفتاری کی خبروں سے لاعلمی ظاہر کی۔عادل راجہ کی گرفتاری کے حوالے سے ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں لندن سے گرفتار کیا گیا اور رپورٹس میں سفارتی ذرائع کی تصدیق کا بھی کہا گیا۔تاہم جیونیوز کے رابطہ کرنے پر لندن میں موجود پاکستانی سفارتکار نے بتایا کہ ان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں، ان ذرائع نے کہا کہ لندن سے عادل راجہ کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close