مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں بڑی سیاسی کامیابی مل گئی، اہم وکٹ اُڑالی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں بڑی سیاسی کامیابی مل گئی، سابق رکن سندھ اسمبلی مظفر علی شجرہ نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ سندھ کےصدر بشیر میمن کی قیادت میں وفد کی مظفرشجرہ سےملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی بالخصوص ملیر کی سیاسی و انتخابی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں مظفر علی شجرہ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ بشیر میمن نے کہا کہ مظفر علی شجرہ کی شمولیت کراچی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ واضح رہے کہ مظفر علی شجرہ سندھ اسمبلی اور سندھ کابینہ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close