اسلام آباد(پی این آئی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی نہیں ہے، ان کے اجلاس سے پتہ چل گیا، پی ٹی آئی ایک غبارہ تھا جس میں ہوا ڈالی گئی تھی، پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس کا اجلاس تھا مختلف امور پر بات چیت ہوئی، کل کنونشن سینٹر میں بڑا اجتماع ہوگا۔ مدارس کے نظام میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئے، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون ہونا چاہئے۔ انتخابات میں ہر وقت جانے کیلئے تیار ہیں، انتخابات کیلئے ماحول فراہم کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو صوبے اس وقت دہشت گردی کے لپیٹ میں ہیں، ہمارے کارکنان شہید ہورہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مروت میں کوئی پولیس نہیں ہے، اس بدامنی کی صورتحال میں کیا انتخابات ہوسکتے ہیں؟۔ مسلم لیگ کے ساتھ ہم نے تحریک مل کر چلائی ہے۔ ہم مسلم لیگ کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ ہم اصول کے تابع ہے اور اصول پر چلنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم وہی ہوگا جو عوام چاہے گی۔ جن لوگوں کی وفاداریاں تبدیل ہورہی ہے ان کو زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا، جو لوگ پی ٹی آئی میں گئے ہیں وہ خود کہہ رہے تھے ہم مجبور ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں