پرویز خٹک کا عمران خان سے متعلق ایک اور اہم بیان

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان ماضی کا حصہ بن چکے، اب مستقبل کو مدنظر رکھنا چاہئے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے تحریک انصاف میں ڈکٹیٹر کی صورت اختیار کر لی تھی، معاملات اس نہج پر پہنچ گئے تھے کہ وہ اپنے مخلص ساتھیوں پر بھی شک کرنے لگے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتیں باریاں لیتی رہیں اور ملک کا برا حال کر دیا۔ باقی کسر عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کو دھوکا دے کر پوری کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close