پی ڈی ایم حکومت میں کس عہدے کا خواہشمند تھا؟ مفتاح اسماعیل نے آخرکار خاموشی توڑدی

کراچی(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ گورنر سندھ بنوں۔

اسحاق ڈار کو بھی کہا تھا،میری ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی گئی، ن لیگ سے استعفیٰ دے چکا ہوں،پی آئی اے کی نجکاری اس وقت انتہائی ضروری ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار سے ایک ہی مرتبہ جہاز میں گورنر کیلئے بات ہوئی تھی لیکن اسحاق ڈارکی کارپٹ گھسانے والی بات درست نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے استدعا ہے کہ نجکاری کے قانون کو آسان کر دیں اگر روزانہ کام بھی کریں تو نجکاری کرنے میں 460 دن لگتے ہیں ،پی آئی اے کو بیچنا ملکی مفاد میں ہے،۔ سالانہ 90 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی اس بات کی ٹوئٹ کر کے وضاحت کر چکا ہوں میرا انتخابات لڑنے اور سیاسی جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے سیاست سے تھوڑا بریک لینا اس وقت میرے لیے انتہائی ضروری ہے، ن لیگ سے استعفیٰ دے چکا ہوں ن لیگ کا رہنما کبھی بھی نہیں رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close