ملتان سے پی ٹی آئی کی اہم سیاسی شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل

ملتان(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے،ملتان سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی اہم رہنما طاہرہ نسیم پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق طاہرہ نسیم نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جمہوری جماعت ہے جس کے دروازے ہر جمہوری کارکن کیلئے کھلے ہیں اور اسی وجہ سے جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ موقع ملا تو ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close