اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کی درخواستیں سننے کا فیصلہ کرلیا، 6 دسمبر کو درخواستیں سننے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرانے کی 17 درخواستیں موصول ہوگئیں ، ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کی درخواستیں سننے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے6 دسمبر کو درخواستیں سننے کا امکان ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دائر درخواستوں میں الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ صوبے کے کئی اضلاع میں سیکیورٹی مسائل اور برف باری کو قرار دیا گیا ہے۔
تاہم الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے اپڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا کے دفاتر میں پہلے ہی جاری ہے، جبکہ مختلف اضلاع میں ان فہرستوں کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں