پشاور ورسک روڈ پر دھماکہ

پشاور (پی این آئی) ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔۔۔۔ دھماکے میں 3 بچوں سمیت ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔۔۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ ورسک روڈ دھماکے کے 4 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا، جن میں 3 بچے اور ایک شخص شامل ہے۔۔۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں، 2 زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔۔۔۔ پشاور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔۔۔۔ایس پی ورسک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ہوا، دھماکے میں 4 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں