سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں، نواز شریف پر این ار او مہربان ہو گیا ہے، بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (آئی این پی ) پی ٹی ائی کے چیئر مین عمران خان کے وکیل ڈاکٹربابر اعوان نے کہا ہے کہ سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں نواز شریف پر قدرت مہربان نہیں بلکہ این ار او مہربان ہو گیا ہے ، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جب پچھلا سارا ٹرائل کالعدم قرار دیا ہے توعدالت کو نئے ٹرائل کیلئے قانون واضح کرنا پڑے گا

ایک تیسرے اورچوتھے درجے کے امریکی سفارت کار نے پاکستان میں رجیم چینج کا کہایہ سب کچھ عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قوم پوری طرح الیکشن کیلئے تیار ہے اورتحریک انصاف بھی الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے جوالیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close