پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیں۔تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close