احسن اقبال کو آئندہ وزیر نہ بنانے کی تجویز دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) لیگی رہنما دانیال عزیز نے احسن اقبال کو آئندہ وزیر نہ بنانے کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار ہیں ن لیگ کو انہیں آئندہ وزیر نہیں بنانا چاہیے۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال تھے ان کے اقدامات کی وجہ سے ہی مہنگائی ہوئی وہی بطور چیئرمین ڈائریکشن دیتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ٹکٹوں کا فیصلہ 13 تاریخ کو ہوگا تو پھر کیا مہنگائی کم ہوجائے گی، نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال تھے ان کے اقدامات کی وجہ سے ہی مہنگائی ہوئی وہی بطور چیئرمین ڈائریکشن دیتے تھے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے احسن اقبال اور دانیال عزیز کے معاملے پر کہا کہ دانیال عزیزہمارے بھائی ہیں ایک صوبائی حلقے کی ٹکٹ پرناراضگی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نارووال سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں جبکہ دانیال عزیز کی خواہش ہے کہ اس نشست سے ان کے بیٹے اویس قاسم میدان میں اتریں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ آپ مسئلے کو نارروال سے اٹھا کر پورے ملک پر مسلط کریں تویہ مناسب نہیں، دونوں کےبیٹوں پرپارٹی میرٹ پرفیصلہ کرے گی۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا احسن اقبال نےمہنگائی کی یامریم اورنگزیب کی وجہ سےمیڈیاپرمشکل تھی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کا معاملہ تھا تودانیال عزیز16ماہ کےدوران بات کرتے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوجوان یاعمردرازی پرٹکٹ کافیصلہ نہیں ہوتا، ٹکٹ کافیصلہ اس بات پرہوتاہےکہ پارٹی کوکون سیٹ نکال کردےگا، یہ فیصلےعمرکی بنیادپرنہیں ہوتےعمرکی حد کم ازکم25 سال ہونی چاہئے، جب تک ہاتھ پاؤں سلامت ہیں الیکشن لڑاجاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close