کس کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر شکریہ ادا کیا؟ عمران خان کی صحافیوں سے دلچسپ گفتگو

راولپنڈی(پی این آئی)سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چند سیاسی رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے،مجھے غیر آئینی طور پر پکڑا گیا،یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی تھیں، لوگ اندر نہ جائیں،میں واضح کررہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی،خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں،ان کاکہناتھا کہ قریبی ساتھیوں کے چھوڑنے کا دکھ ہے،لیکن چند سیاسی رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close