سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بھی عمران خان کی مقبولیت کا اعتراف کر لیا، ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) ملک کے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا کوئی دور دورہ نہیں، قوم نے عمران خان کو اپنی آنکھوں کا تارا بنا لیا ہے۔

اس لیے وہ اب ڈٹ کر کھڑا ہوچکا ہے، اس وقت 70 سے 80 فیصد پاپولر ووٹ عمران خان کے ساتھ مگر انہیں اقتدار نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاپولر ووٹ عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے، آپ ان لوگوں کی لاشوں پر کارپٹ بیچھا کر کسی اور جماعت کو حکومت نہیں دے سکتے، پاپولر ووٹ کے بغیر اقتدار میں آنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ جب تک آپ کے پاس پاپولر ووٹ نہ ہو تو اقتدار پر بٹھانے کے بعد 4 روز میں کھیل ختم ہوجا تا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے بہت سے لوگوں کو بلایا تو مجھےبھی بلانا چاہیئے تھا، میں نے ن لیگ خود نہیں چھوڑی تھی، مجھے نکالا گیا تھا، نواز شریف مجھے ٹکٹ دینا چاہتے ہیں لیکن انہیں کوئی روک رہا ہے، کون دینے نہیں دے رہا یہ تو ان سے پوچھا جائے، مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی لسٹ پہلے کہیں اور جائے گی، میں مسلم لیگ ن سے ٹکٹ نہیں لوں گا، اب اگر مسلم لیگ خود ٹکٹ دے تب بھی نہیں لوں گا بلکہ آزاد الیکشن لڑوں گا، نواز شریف کا وعدہ ہے جہاں سے میں الیکشن لڑوں گا، وہاں سے مسلم لیگ ن کا امیدوار میرے مقابلے میں نہیں آئے گا۔ سینئر سیاسی رہنماء نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں ہوں۔

مسلم لیگ میرے باپ دادا کی تھی، مختلف مراحل میں مسلم لیگ بدلتی رہی، کچھ مراحل پر مسلم لیگ ڈکٹیٹرز کا بھی ساتھ دیتی رہی، بدقسمتی سے مسلم لیگ کو درست راستے پر چلنے نہیں دیا گیا، پوری دنیا میں موروثی سیاست ہوتی ہے، اس لیے مریم نواز کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے موقف کا حامی نہیں ہوں، چوہدری نثار نے 6 الیکشن پارٹی پالیسی کے خلاف لڑے، وہ وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں