سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔۔۔۔ عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔۔۔۔۔عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔۔۔۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔۔۔۔۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close