راولپنڈی (پی این آئی) سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سائفر کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔۔۔۔۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہو گئی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔۔۔۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی بھی جیل پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔۔
اس حوالے سے ذوالفقار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ آج ملزمان میں سائفر کیس کی چالان نقول تقسیم ہوں گی، آج کی سماعت کے بعد سائفر کیس کے ٹرائل میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں