اسلام آباد (پی این آئی) جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ جب 10 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔مولانا پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے ہیں۔پی پی اور ن لیگ سے متعلق حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ باپ اوربیٹے، باپ اوربیٹی کی بلوچستان پرنظر ہے دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا، ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، کیا پی ٹی آئی میں گوہرخان کے علاوہ کوئی اوردیرینہ کارکن نہیں تھا؟ ابھی سندھ میں ہم جی ڈی اے کےساتھ ہیں پی ٹی آئی اس کا حصہ نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں