ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں انٹرویو شروع، کون کون سا حلقہ زیر غور؟

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں ڈویژنل پارلیمانی بورڈ نے لاہور آفس میںپارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے ،بورڈ کے ممبران نے صوبائی و قومی اسمبلی کے21 حلقوں کے میدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔ڈویژنل بورڈ کی جانب سے پارٹی وابستگی اور حلقے سے متعلق سوالات کیے گئے۔

بورڈ امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرکے اپنی سفارشات مرکزی پارلیمانی بورڈ کو رپورٹ پیش کرے گا۔سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں ملک احمد خان،سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر نے پارٹی ٹکٹ کیلئے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار وں کے انٹرویوز کیے۔مرحلے وار انٹرویو میں امیدواروں سے پارٹی وابستگی،حلقے سے متلعق سوالات پوچھے گئے۔قومی اسمبلی کے حلقے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں پارٹی ٹکٹ کیے حصول کے لیے انٹریوز کیے گئے۔مسلم لیگ (ن) لاہور صدر سیف الملوک کھوکھر نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے میرٹ پر انٹرویوز کیے گئے ہیں ،حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کامرکزی پارلیمانی بورڈ کرے گا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن کے آج بھی انٹرویوز کیے جائیں گے جس میں ننکانہ،شیخوپورہ اورقصور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار وں کو بلایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close