لاہور (پی این آئی) عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کا 190 ملین سیدھا عدالت کے اکاؤنٹ میں آیا، یونیورسٹی ٹرسٹ پر بنی ہے ایک بھی پیسہ کسی پر استعمال نہیں ہوا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایک بھی کیس اس لائق نہیں کہ جس کی بنیاد پر عمران خان کو پابند سلاسل رکھا جائے، 130 لوگ آج بھی کسمپرسی میں ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، پوچھتا ہوں کیا ہم اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ یہ سلوک کر رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد تو 9 مئی کو کارکنوں کو روک رہیں تھیں مگر کچھ لوگ انہیں اندر بلا رہے تھے، عمران خان نے خود مجھ سے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی انکوائری کروائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں