اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پرانے ساتھیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 2022 تک پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے قائد آصف علی زرداری تھے، تحریک انصاف کے بانی کو ایک سال میں آصف علی زرداری کا تراشا ہوا ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی پوری پارٹی اس کے حوالے کردی۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس نے ساری عمر دوسروں کو دھوکے دیے ہوں، اُس کا دوسروں پر اعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوال تو یہ اس سب کے بعد کیا پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کےلیے کوئی شرم، کوئی حیا کا مقام ہے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں