فردوس عاشق اعوان نےپی ٹی آئی کےخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر دیا

لاہور(آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پرفوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں کالعدم قراردے گا۔ استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کر دیا۔ آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتخابات پارٹی کے آئین سے متصادم ہیں جن کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں،امید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پر فوری نوٹس لتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونتائج مسترد کرتے ہوئے پارٹی کیخلاف موثر کارروائی کرنی چاہیے مرشد کے شوہر کی جگہ اب بیرسٹر گوہر چئیرمین پی ٹی آئی کے عہدے پر تعینات ہو گئے پراسس کے بغیر بطور چیئرمین ان کی تقرری پارٹی کے منشور اورجمہوری روایات کے برعکس ہے برائے نام انٹرا پارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بد ترین مثال ہیں جو ناقابل تسلیم ہیں ووٹرز اور متبادل امیدواروں کے بغیر یہ الیکشن جمہوریت کی نفی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close