ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرادی

پشاور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخواہ میں پیپلزپارٹی کی اہم صوبائی وکٹ گرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء دوست محمد خان اور ساتھیوں نے مرکزی رہنماء ن لیگ امیر مقام سے ملاقات کی، ملاقات انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد امیر مقام کے ہمراہ پر یس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء دوست محمد خان اور ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا، امیر مقام نے کہا کہ دوست محمد خان کا پارٹی میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ دوست محمد خان اور ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں ، امید کرتے ہیں ان کی شمولیت پاکستان جماعت کیلئے بہتر ثابت ہوگی، ملک کے مسائل کا حل صرف نوازشریف کی لیڈرشپ کے پاس ہے، جو لوگ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا صرف نوازشریف کی قیادت میں ممکن ہے۔

امیر مقام نے کہاکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکنان اور رہنماؤں کے پہنچنے سے پہلے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔دوسری جانب صدرن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے،وہ ن لیگ کے خلاف بات کرکے ہی مخالف ووٹ لے سکتی ہے، اوئے توئے کا کلچر جس سے پچھلے پانچ سال میں پی ٹی آئی جمہوریت اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ہم سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور اقدار کو مدنظر رکھے گی۔اگر بلاول بھٹو سمجھتے ہیں کہ ن لیگ پر تنقید سے ووٹ ملیں گے تو پورا زور لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن حلقوں میں مسلم لیگ ن کا نظریاتی قربانی دینے والا ورکر موجود ہے اور وہ الیکشن جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہاں پارٹی کے پاس کوئی الیکٹیبلز کا آپشن زیرغور نہیں ۔پارٹی رہنماء کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بات نہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ جہاں پارٹی سمجھتی ہے کہ وضاحت طلب کی جانی چاہیئے تو اس لئے جاری کیا گیا ہے، احسن اقبال نے دانیال عزیز کو بے معنی بات کا جواب دے دیا ہے۔ پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں تھا بلکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تمام جماعتیں اکٹھی ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close