عمران خان کے ایک اور قریبی ساتھی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سا بق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انہیں اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈاور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمے میں اشتہاری قراردیا گیا،سول جج احمد شہزاد گوندل کی عدالت سےان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔یاد رہے کہ شہزاد اکبر پر 420,468،471, 500,506 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close