پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، اکبر ایس بابر بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمہوریت میں آج ایک اور کالے باب کا اضافہ ہوا۔ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حقائق سامنے رکھنے ہیں۔ہمارے تحفظات تھے کہ پارٹی کا الیکشن نہیں ہونے جا رہا یہ سلیکشن ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے۔ آج کے انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہیں۔پی ٹی آئی کے آئین میں نگران کا کوئی کانسپٹ نہیں ہے، کوویڈ کے زمانے میں پی ٹی آئی نے شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے ایک سال مانگا، کچھ لوگ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اچانک نمودار ہوئے۔الیکشن میں حصہ لینے کے لیے موقع نہیں دیا گیا۔چند وکلا کمرے میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ پارٹی کی قیادت کون کرئے گا؟ ہم نے 1997 میں پی ٹی آئی کا آئین بنایا تھا ، ہم نے آئین میں اس بات پر توجہ دی کہ یہ ایک جمہوری پارٹی ہوگی، پی ٹی آئی کے آئین میں ہے کہ کارکن قیادت کا فیصلہ کریں گے، بند کمروں میں چند لوگ یا وکیل بیٹھ کر پارٹی قیادت کا فیصلہ کر رہے ہیں، نامور وکلاء جو آئین کا لیکچر دیتے ہیں آج وہ فراڈ کا حصہ بنے ہیں، پی ٹی آئی پہلے بھی ہائی جیک ہوئی تھی، انٹرا پارٹی کے نام پر فراڈ کو مکمل مسترد کرتے ہیں، مجھے ایزی لوڈ کہنے والے خود ڈاؤن لوڈ ہو گئے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کے لیے مزید خطرات بڑھیں گے، یہ کیسے الیکشن ہیں جن میں پارٹی کے بانی اراکین حصہ نہیں لے سکتے، ہم نے ان سے کہا تھا کہ ہمیں کاغذات نامزدگی دیئے جائیں، ہم اس انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے۔چند لوگ پی ٹی آئی میں اچانک نمودار ہوئے جو کارکنان کو حیثیت نہیں دیتے، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کی سکروٹنی کرے، لندن میں ایک مسلمان دو بار میئر منتخب ہوئے، انڈیا کا بیگراونڈ رکھنے والا شخص میرٹ پر برطانیہ کا وزیر اعظم بن جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close