اسلام آباد(پی این آئی) گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو گئے۔
آج پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے۔انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل ان لائن اپ کے ذریعے مکمل کیا گیا۔گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو گئے جبکہ چوہدری پرویز الہی کو مرکزی صدر اور عمر گوہر ایوب کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم ذمہ داری سنوپنے پر عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔آج بھی وہی فیصلہ آیا جو عمران خان نے کیا اور کل بھی وہی فیصلہ ہوگا جو عمران خان کی طرف سے آئے گا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف 180 سے زائد مقدمات بنائے گئے۔ ہمیں عدالتوں سے جو ریلیف ملنا چاہئیے تگا وہ نہیں ملا۔ ہماری آدھے سے زیادہ لیڈر شپ انڈر گراؤنڈ ہے۔ہماری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ براہ کرم اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں ہمیں اپنے حقوق واپس دلا دیں۔ایسی جماعت کو مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی عوام میں کوئی اہمیت یا مقبولیت نہیں۔اب صرف عوام کی آواز کو سنا جائے گا۔عمران خان کے جانشین اور نمائندے کی حیثیت سے یہ کام نبھاتا رہوں گا۔پاکستان کی 175 سیاسی جماعتیں ہیں۔
1960 کے بعد سے کسی جماعت کے الیکشن کو اس طرح سے نہیں دیکھا گیا جسے ہمارا دیکھا گیا۔فارن فنڈنگ کیس بھی صرف پی ٹی آئی کو دیکھا گیا۔اب ظلم کا راستہ عوام روکیں گے۔اللہ ہمیں اس سفر میں کامیابی عطا فرمائے گا۔ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔آج صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ جب تک اس عہدے پر ہوں تمام ذمہ داری عمران خان کے نمائندے کے طور پر نبھاؤں گا۔یہ منصب تب تک میرے پاس امانت کی طرح ہو گا جب تک عمران خان واپس نہیں آجاتے۔عمران خان چئیرمین تھے، چئیرمین ہیں اور رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں