یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کوعربی کورسز لازمی کرنے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے عالمی اردوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورعرب شاعری میں بہت مماثلت ہے ، پاکستان اورآرٹس کونسل کےتوسط سے کتابیں یواےای پہنچائی جائیں گی۔

بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں کتابوں کےعربی میں ترجمےکیےجائیں گے، پاکستانی ثقافت پربھی بہت سی کتابیں یواے ای بھیجی گئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یو اے ای میں آئی ٹی ، صحت اور بینکنگ کے شعبے بہت مضبوط ہیں۔
یو اے ای قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانیوں کوعربی کورسزلازمی کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں