عدالت نےصنم جاوید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کیخلاف انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس سماعت ہوئی، جج اے ٹی سی ارشد جاوید نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔
عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی،

ملزمہ کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، جسٹس علی باقر نجفی 4 دسمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close