اڈیالہ جیل سے عمران خان اور شاہ محمود سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے صدر مملکت کو عدالت بلانے کا مطالبہ کردیا۔
شاہ محمود قریشی نےکہا صدر مملکت عدالت میں حلف دے کر بتائیں انہوں نے یہ ترمیم منظور کی یا نہیں،جس پر جج نے استفسار میں کہا آپ پر عارف علوی والے ترمیمی قانون کی کوئی شق لاگو نہیں ہوگی،آپ کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 9 اور 5 کے تحت ہوگا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا میں نے بطور وزیراعظم اس معاملے کی انکوائری کا آرڈر کیا، اس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ طاقتور ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اللہ کے سوا مجھے کسی کا ڈر نہیں،ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا،نواز شریف کو وہاں سے یہاں لے آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close