اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاڈلا بننے یا نہ بننے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے ،سیاسی جماعتوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نیب نے ملک کی گورننس کو تباہ کر دیا ہے، نیب نے صرف ناکام پولیٹیکل انجینئرنگ کی، نیب نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، نیب میں احتساب کی صلاحیت نہیں ہے،نیب کی بنیاد بدنیتی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاڈلا بننے یا نہ بننے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے، سیاسی جماعتوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات تھے ان کو انصاف ملا، ریلیف نہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں