چیف الیکشن کمشنر کا ایم کیو ایم کے خدشات سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خدشات سننے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے 4 دسمبر کو ایم کیو ایم کو ملاقات و مذاکرات کی دعوت دے دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس 4 دسمبر کو دن 10 بجے ہو گا، اجلاس میں سکندر سلطان راجہ ایم کیو ایم کے حلقہ بندیوں سے متعلق تحفظات دور کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close