مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبرآگئی

لاہور(پی این آئی) مہنگائی کی اونچی اڑان جاری، مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح 41 فیصد سے نیچے نہ آ سکی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 41.05فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.23فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی41.05فیصد ہے۔ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار بھی جاری کردئیے۔ ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح میں 2.70 فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح میں 28.62 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2022 کے مقابلے میں نومبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.23 فیصد رہی، شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 4.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک ماہ میں گیس چارجز میں 280 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 60.42 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں آلو 14.92 فیصد، چائے 12.95 فیصد اور پیاز 12.32 فیصد مہنگے ہوئے۔ایک ماہ میں انڈے 7.15 فیصد، سبزیاں 4.47 فیصد اور مچھلی 7.75 فیصد مہنگی ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں