تعلیمی اداروں میں کل چھٹی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل (ہفتے) تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تعلیمی ادارے کل روز ہفتہ بند رہیں گے،مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 18دسمبر سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی جائے،پوری کوشش ہے ایئر کوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close