اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کاکہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے،جتنے مرضی ریلیف دیں سمیع اللہ والے کیس میں سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہوا ہے۔
اس کیس میں صرف سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ہی سزا ختم کر سکتا ہے،5 ججز کے فیصلے کو ختم کیلئے 7ججز کا فیصلہ چاہیے،نوازشریف کے کیس میں ان کے وکلا ءنے ری ویو فائل کیا مگر وہ خارج کردیاگیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہاکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، کل 2دسمبر کو پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات ہو جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ کل چیف جسٹس پاکستان سے میں نے کہاکہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ بھی نظر آنی چاہیے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ ایک پارٹی کو نکلنے نہیں دے رہے یہ کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہم ہر سیٹ سے لڑیں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی خود امیدوار ہوں گے۔بابراعوان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی خودمختاری پر حملہ ہوا ہے، الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہتا ہوں فاٹا کی 5نشستیں کس اختیار سے ختم کی گئیں، آئین میں لکھا ہے قومی اسمبلی کی 342نشستیں ہوں گی۔
انہوں نے 5اڑا دیں،یہ سیدھی سیدھی صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے۔ آئین کے مطابق فاٹا کو خصوصی توجہ اور خصوصی رعایت ملنی چاہیے،فاٹا کے عوام نوازشریف کو ووٹ نہیں دیں گے اس لئے ان کے ساتھ زیادتی کی گئی،صوبائی خودمختاری میں مداخلت نہ کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں